BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.31 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.31 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.32 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جمعہ کو امریکی ڈالر نے اپنی برتری برقرار رکھی اور ایران میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ اپنی مسلسل دوسری ہفتہ وار برتری کی جانب گامزن تھا۔ مارکیٹوں میں پھیلی بے یقینی اور ہیجان کے باعث ڈالر سرمایہ کاروں کے لیے واحد محفوظ پناہ گاہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یورو گزشتہ نومبر کے بعد سے اپنی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ ہوا، جبکہ جاپانی ین ان سطح پر پہنچ گیا جہاں تاجر جاپانی حکام کی جانب سے ممکنہ مداخلت کے لیے چوکس ہو گئے ہیں۔

ڈالر انڈیکس نومبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کی وجہ ایک طرف ڈالر کا محفوظ پناہ گاہ ہونا ہے اور دوسری طرف امریکہ کا توانائی کا نیٹ ایکسپورٹر (خالص برآمد کنندہ) ہونا ہے۔

ایشیا میں ابتدائی تجارت کے دوران ڈالر انڈیکس 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 99.63 پر آ گیا تاہم یہ مجموعی طور پر اس ہفتے 0.8 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے۔

یورو کی قدر میں 0.13 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1.1525 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

جاپانی ین 0.17 فیصد بہتری کے ساتھ 159.08 فی ڈالر پر آگیا جبکہ گزشتہ روز یہ 159.43 کی سطح کو چھو گیا تھا جو کہ 14 جنوری کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی۔

برطانوی پاؤنڈ (سٹرلنگ) بھی 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3356 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

Comments are closed.