پاکستان
کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس
- متاثرہ عمارتوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن فوری مکمل کیا جائے، سید مراد علی شاہ
کراچی کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی جائے وقوعہ پر روانہ کر دی تھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرہ عمارتوں میں فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل کیا جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے المناک واقعے میں کم از کم 79 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔























Comments