BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

وزیراعظم کا امپورٹ بل کم کرنے پر زور ، تیل و گیس کی دریافت میں تیزی لانے کی ہدایت

  • شہباز شریف کی تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے پر قوم کو مبارکباد
شائع January 1, 2026 اپ ڈیٹ January 2, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اس ضرورت پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر پاکستان کے انحصار کو کم کرنے اور قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کو ترجیح دی جائے۔

پٹرولیم سیکٹر کے امور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ تیل و گیس کی درآمد سے لے کر صارف تک پہنچنے والی پوری سپلائی چین کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی اور قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس کے دوران پیٹرولیم اور گیس سیکٹر کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے ضلع کوہاٹ میں واقع نلپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

وزیراعظم نے اس دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ان نئے ذخائر سے یومیہ 4 ہزار 100 بیرل تک تیل کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس موسمِ سرما میں گھریلو صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ آر ایل این جی کنکشنز پر کام تیزی سے جاری ہے اور جون 2026 تک 3 لاکھ 50 ہزار کنکشنز مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ’شیوا‘ اور ’بٹانی‘ گیس فیلڈز کے لیے پائپ لائنیں بچھا دی گئی ہیں، جبکہ ’کوٹ پالک‘ گیس فیلڈ سے پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف