اٹلی کا پاکستان کے لیے تاریخی لیبر کوٹہ کا اعلان
- آئندہ 3 سال میں 10,500 پاکستانی کارکنوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جس میں ہر سال 3,500 آسامیاں مختص کی جائیں گی
اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں میں باضابطہ کوٹہ مختص کردیا جس کے بعد اٹلی پاکستانی ورک فورس کو کوٹہ دینے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔
حکام نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
اس نئے انتظام کے تحت آئندہ 3 سال میں 10,500 پاکستانی کارکنوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جس میں ہر سال 3,500 آسامیاں مختص کی جائیں گی۔
وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کے مطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3 سال کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ہر سال 3 ہزار 500 پاکستانی شہری روزگار کے لیے اٹلی جا سکیں گے جن میں 1,500 سیزنل جب کہ 2,000 نان سیزنل کوٹے پر ہوں گے۔
یہ مواقع شپ بریکنگ، زراعت اور ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں فراہم کیے گئے ہیں۔
اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاک اٹلی جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آئندہ سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا






















Comments