BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

کراچی کمشنر نے شہر میں بھاری ٹریفک کی دن کے وقت آمد و رفت پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے ,تاکہ گاڑیوں کی طویل قطاروں اور روڈ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

کمشنر سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں سیکشن 144 سی آر پی سی کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور 23 دسمبر 2025 سے 22 فروری 2026 تک مؤثر رہیں گی۔

احکامات کے تحت رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ تعمیراتی مواد لے جانے والے ڈمپرز صرف مخصوص اوقات میں چل سکیں گے، تاہم پانی، خوردنی تیل، مائع آکسیجن، مائع نائٹروجن، طبی گیسیں (زندگی بچانے والی ادویات)، گوشت، چمڑا اور دیگر متعلقہ اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ایونیو پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، جو سپر ہائی وے (ایم نائن) سے صائمہ پری کلاسیک اور روفی گلوبل سٹی کے قریب سے شروع ہو کر ملیر ہالٹ، شارع فیصل تک جاری رہے گی۔

ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے بھاری گاڑیوں کےلیے مخصوص راستے بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے راستے سپر ہائی وے، چوڑنگی انٹر سیکشن کے راستے نیشنل ہائی وے، نارتھ بائی پاس اورآرسی ڈی ہائی وے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لنک روڈ (ایسٹرن بائی پاس) کے ذریعے کاٹھور، سپر ہائی وے (ایم نائن) اور نیشنل ہائی وے (این فائیو) کو متبادل راستہ قرار دیا گیا ہے۔

تعمیراتی مواد والے ڈمپرز جو کراچی ٹریفک پولیس کے مانیٹرنگ سسٹم سے مربوط منظور شدہ ٹریکنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں انہیں صنعتی علاقوں میں پابندی کے اوقات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن اسٹیشن ہاؤس افسران (تھانیداروں) اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

یہ اقدام کراچی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ٹریفک) کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت کے باعث ٹریفک کی بھیڑ اور روڈ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.