BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.21 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.21 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 280.22 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر دباؤ میں رہا، یورو معمولی مضبوط ہوکر 1.1774 ڈالر پر پہنچ گیا جب کہ اسٹرلنگ ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر جا کر 1.348 ڈالر پر ٹریڈ ہوئی۔

ڈالر انڈیکس منگل کو معمولی کم ہو کر 98.112 پر پہنچ گیا جبکہ یہ پیر کو 0.48 فیصد گرچکا تھا۔ انڈیکس رواں ماہ 1.3 فیصد کمی اور سالانہ بنیاد پر 9.5 فیصد کمی کی جانب گامزن ہے جو 2017 کے بعد اس کا سب سے بڑا سالانہ زوال ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈالر میں کمی ممکنہ طور پر عارضی نہیں ہے اور مستقبل میں اس کے مزید مندی کے امکانات موجود ہیں۔

سرمایہ کاروں کی توجہ منگل کو جاری ہونے والے امریکی جی ڈی پی کے اعداد و شمار کی جانب منتقل ہوگی۔ 43 دن کے سرکاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے یہ اعداد و شمار تاخیر کا شکار ہوئے اور اب پرانے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹیں شاید ان سے زیادہ متاثر نہ ہوں۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کے لیے ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، منگل کو مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے ضبط شدہ وینزویلا کے خام تیل کی ممکنہ فروخت کے اثرات کو روسی جہازوں اور بندرگاہی تنصیبات پر یوکرینی حملوں کے بعد رسد میں خلل کے بڑھتے خدشات نے زائل کر دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 1221 جی ایم ٹی تک 6 سینٹ اضافے کے ساتھ 62.13 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 2 سینٹ بڑھ کر 58.03 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ درج ذیل رہے:

قیمت خرید : 280.21 روپے
قیمت فروخت : 280.41 روپے

Comments

Comments are closed.