BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

پاکستانی کھلاڑی بگ بیش کا پورا سیزن کھیلیں گے ، کرکٹ آسٹریلیا

  • سی اے کے سربراہ ٹوڈ گرینبرگ نے یہ بھی تصدیق کی کہ ورلڈ ٹی 20 سے پہلے آسٹریلیا کا پاکستان کا طے شدہ ٹی 20 دورہ بھی جاری رہے گا
شائع اپ ڈیٹ

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز جو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے سائن ہوئے ہیں وہ ٹورنامنٹ کے پورے دورانیے میں دستیاب رہیں گے، اگرچہ جنوری میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی آئی سیریز کا منصوبہ بھی ہے۔

سی اے کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے کہا کہ خدشات ظاہر کیے گئے تھے کہ کئی پاکستانی کھلاڑی جن میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں انہیں حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی طرف سے اعلان شدہ سری لنکا کے مختصر دورے کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

تاہم ایڈلیڈ میں ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گرینبرگ نے کہا کہ سی اے کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی بی بی ایل کی ذمہ داریاں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا ہمیں بتایا گیا ہے کہ اگر وہ بی بی ایل کے لیے سائن ہوئے ہیں تو وہ پورا بی بی ایل کھیلیں گے۔

گرینبرگ نے یہ بھی تصدیق کی کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کا پاکستان کا طے شدہ ٹی20 آئی دورہ بھی ہوگا، جس کی تاریخوں کا بعد میں اعلان کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سی اے نے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں پری ٹور سیکیورٹی جائزہ لینے کے لیے نمائندے بھیجے ہیں۔

ایک علیحدہ اعلان میں گرینبرگ نے کہا کہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش کی میزبانی میں ٹیسٹ میچز مکائی اور ڈارون میں کھیلے گا، جس کا شیڈول جنوری میں متوقع طور پر حتمی طور پر اعلان کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.