BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

روس نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی تعداد بڑھا دی

  • حالیہ برسوں میں پاکستانی طلبہ میں روسی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے،پروخوروف
شائع اپ ڈیٹ

رشین سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر کے سربراہ پروخوروف نے رشین ہاؤس میں کراچی کے صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے روسی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے موجودہ نفاذ پر تبادلہ خیال کیا اور گزشتہ سال کی اہم کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔

پروخوروف نے بتایا کہ روسی حکومت ہر سال بین الاقوامی طلبہ کے لیے 30,000 بجٹ سے فنڈڈ اسکالرشپ مختص کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستانی طلبہ میں روسی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے اور پاکستانی امیدواروں میں مقابلہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

اس سال، اسلام آباد میں روسی سفارت خانہ، کراچی کے رشین ہاؤس اور ماسکو میں پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں سے اسکالرشپ کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی پاکستانی طلبہ کو راغب کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

پروخوروف نے کہا کہ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 15 جنوری 2026 تک education-in-russia.com پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ امیدوار کو فارم مکمل کرنا ہوگا، اپنی مطلوبہ فیلڈ اور ترجیحی روسی یونیورسٹیاں درج کرنی ہوں گی اور پاسپورٹ اور تعلیمی دستاویز کی اسکین کاپی منسلک کرنی ہوگی۔

مقابلے کے تمام مراحل آن لائن اور بالکل مفت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ پر پروگرام کی تدریس کی زبان روسی ہے، اور اگر امیدوار روسی زبان نہیں جانتا تو ایک سالہ مفت تیاری کورس فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں کو 2025 میں روسی آر ٹی نیوز ایجنسی کی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم ”ونڈو ٹو پاکستان“ بھی دکھائی گئی، جس میں پاکستان اور روس کے تعلیمی تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.