BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 یسے کی بہتری سے 280.42 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 یسے کی بہتری سے 280.42 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ مقامی کرنسی جمعرات کو 280.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں 5 ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب کمزور دکھائی دیا کیونکہ سرمایہ کار آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے امکان کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر توقع ہے کہ 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی پالیسی میٹنگ میں شرحِ سود میں ایک چوتھائی پوائنٹ کی کمی کی جائے گی جبکہ مستقبل میں مزید نرمی کے بارے میں کسی بھی اشارے پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔

ڈالر انڈیکس ایشیا کے ابتدائی سیشن میں 99.065 کی سطح پر مستحکم رہا۔

گزشتہ شب معمولی اضافہ 9 روزہ مسلسل خسارے کا سلسلہ توڑ گیا تاہم اس سے پہلے سیشن میں انڈیکس پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح 98.765 تک گر گیا تھا اور یہ اس ہفتے 0.4 فیصد کمی کے راستے پر برقرار ہے۔

تجارتی ڈیٹا کے مطابق سرمایہ کار آئندہ بدھ کو فیڈ کی شرحِ سود میں کمی کے تقریباً 86 فیصد امکان اور آئندہ سال 2-3 اضافی کمیوں کی توقع کر رہے ہیں۔

فیڈ کے اہلکار محتاط رہ کر لیبر مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ معیشت کو مزید معاونت کی ضرورت ہے یا نہیں۔

تیل کی قیمتیں، جو زرِمبادلہ کی برابری کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، جمعے کو ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن تھیں۔ اس رجحان کو فیڈرل ریزرو کی متوقع شرحِ سود میں کمی، امریکا اور وینیزویلا کے بڑھتے ہوئے تناؤ، اور ماسکو میں تعطل کا شکار امن مذاکرات نے سہارا دیا، حالانکہ دونوں عالمی بینچ مارکس میں گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 14 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی کے بعد 63.12 ڈالر فی بیرل رہی۔

ہفتے کے دوران یہ قیمت زیادہ تر مستحکم رہی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی او ) 18 سینٹ یا 0.3 فیصد گھٹ کر 59.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، تاہم اس نے ہفتہ وار بنیادوں پر لگ بھگ 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو مسلسل دوسرے ہفتے کی بہتری ہے۔

Comments

Comments are closed.