BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بی او پی اور انفراضامن پاکستان کے درمیان مالی معاونت کے فروغ کیلئے معاہدہ

  • اس شراکت کے ذریعے بینک آف پنجاب کلیدی شریک فنانشل ادارے کے طور پر سامنے آئے گا
شائع اپ ڈیٹ

بینک آف پنجاب (بی او پی) اور انفراضامن پاکستان (آئی ذیڈ پی) نے پاکستان کے زرعی ویئرہاؤسنگ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو )پر دستخط کر لیے ہیں، جو کریڈٹ گارنٹی پر مبنی فنانسنگ فریم ورک کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔

یہ اقدام ملک میں بعد از برداشت ذخیرہ گاہوں کی گنجائش بڑھانے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور طویل مدتی زرعی ترقی میں معاونت کی جانب اہم قدم ہے۔

نئے دستخط شدہ ایم او یو کے تحت بینک آف پنجاب اور انفراضامن پورے ملک میں زرعی اسٹوریج سہولیات کی تعمیر، توسیع اور جدیدیت کے لیے کریڈٹ گارنٹی سے معاونت یافتہ ویئرہاؤسنگ انفراسٹرکچر فنانسنگ اسکیم کے اجراء پر مشترکہ کام کریں گے۔

اس شراکت کے ذریعےپی او بی ایک کلیدی شریک فنانشل ادارے کے طور پر سامنے آئے گا جو ویئرہاؤس آپریٹرز، کسانوں اور زرعی قدر افزائی کے دیگر شراکت داروں کو طویل مدتی، مقامی کرنسی میں فنانسنگ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او بی کے گروپ چیف کنزیومر بینکنگ گروپ نے زور دیا کہ یہ اشتراک بینکاری شعبے کی ان طبقات کو قرض فراہم کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا جنہیں ماضی میں زیادہ خطرے والا سمجھا جاتا تھا۔

انفرا ضامن پاکستان کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر عامر مسعود نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف پنجاب کے ساتھ ہمارا تعاون پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ساختہ اور باکفایت فنانسنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.