کھیل
انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
- ایونٹ26 سے 29 نومبر 2025 تک جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں منعقد ہوگا
دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 26 تا 29 نومبر لاہور میں منعقد ہوگی۔
فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کا انعقاد جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوگا۔
ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن کا دورہ کر کے بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن شپ کے انتظامات اور سہولتوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ملک فیصل ایوب کھوکر نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار ہے کہ 38 بین الاقوامی باکسرز کسی باکسنگ مقابلے میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی معاونت سے باکسنگ مقابلوں کے لیے رِنگ تیار ہے۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ شاندار ایونٹ پاکستان کے مثبت امیج کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گا۔






















Comments
Comments are closed.