BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

جے ایس بینک کی جدید کارڈ پورٹ فولیو کو بہتر بنانے کیلئے ویزا کے ساتھ شراکت داری

  • شراکت داری بینکنگ شعبہ میں جدت کے فروغ اور کیش لیس معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی میں معاونت کیلئے جے ایس بینک کے عزم کو تقویت دیتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک جے ایس بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈ ر ویزا کے ساتھ اپنے جدید کارڈز پورٹ فولیو کومزید توسیع اور بہتربنانے کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

دستخطی تقریب جے ایس بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں شمالی افریقہ، لیوانٹ اور پاکستان کیلئے ویزا کی گروپ کنٹری منیجر لیلہ سرحان، ویزا میں پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر عمر خان، جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی اور جے ایس بینک کے سی او او عاطف ملک کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

دونوں اداروں کے درمیان اشتراک کے ذریعے جے ایس بینک ویزا پر مشتمل وسیع رینج کی مصنوعات اور حل فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ صارفین عظیم سہولت، سیکورٹی اور عالمی سطح پر قبولیت سے استفادہ کرسکیں۔ یہ شراکت داری بینکنگ شعبہ میں جدت کے فروغ اور کیش لیس معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی میں معاونت کیلئے جے ایس بینک کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

اس موقع پر جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ویزا کے ساتھ ہماری طویل مدت شراکت داری جدت اور صارف پر مبنی خدمات کی مشترکہ اقدار پراستوار ہے۔ نیا اشتراک صارفین کو بلاتعطل اور محفوظ مالی حل فراہم کرنے کے ہمارے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔ ویزا کے ساتھ مل کر ہم ادائیگی کے تجربات کی ازسرنو تعریف اور صارفین کو جدید ترین حل تک رسائی دینا چاہتے ہیں۔

ویزا میں پاکستان اور افغانستان کے لئے کنٹری منیجر عمر خان نے کہا کہ جے ایس بینک پاکستان میں صارفین کیلئے بامعنی جدت پر مبنی مصنوعات اور حل متعارف کروانے میں ایک مضبوط شراکت دار ہے۔ ویزا سے منسلک مصنوعات کے ذریعے ہم روزمرہ کی ادائیگیوں کو مزید آسان اور محفوظ بنا رہے ہیں اور بہتر رسائی اور قابلِ اعتماد تجربات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے کے قابل بنا رہے ہیں۔

ویزا کی عالمی مہارت اور جے ایس بینک کی ڈیجیٹل کی ترقی پر توجہ کے ساتھ یہ شراکت داری جدید مالیاتی حل کے کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنائے گی اور پاکستان بھر میں وسیع پیمانے پر مالی شمولیت میں کردار ادا کرے گی ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.