BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کا انٹربینک ریٹ 3 پیسے کی کمی سے 280.82 روپے پر بند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے مزید مضبوط ہوکر 280.82 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 280.85 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹس میں امریکی ڈالر جمعہ کو ایشیائی سیشن کے آغاز پر کمزور پڑ گیا اور بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں واضح کمی دیکھی گئی۔ امریکی لیبر مارکیٹ کے سرکاری اعداد و شمار دستیاب نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے نجی شعبے کے سرویز میں ظاہر ہونے والی سست روی کو بنیاد بنایا۔

ڈالر انڈیکس 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 99.674 پر آ گیا، جس سے رواں ماہ کے دوران ہونے والے تمام اضافے ختم ہو گئے۔ سرمایہ کار اب فیڈرل ریزرو کی 10 دسمبر کی میٹنگ میں شرح سود میں ممکنہ کمی کے حوالے سے زیادہ پُرامید ہیں۔

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث ماہانہ نان فارم پے رولز رپورٹ مؤخر ہوگئ ہے جس کے بعد مارکیٹ کا جھکاؤ نجی شعبے کے ڈیٹا کی طرف ہے۔ اکتوبر کے اعداد و شمار حکومتی اور ریٹیل شعبے میں روزگار میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ کاروباری اداروں کی جانب سے اخراجات میں کمی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بڑھنے کے ساتھ چھانٹیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز اب اگلی میٹنگ میں شرح سود میں کمی کے 70 فیصد امکانات ظاہر کر رہے ہیں، جو ایک روز قبل 62 فیصد تھے۔

ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 153.17 ین پر ٹریڈ ہوا جو امریکی سیشن کے آخری نرخ کے مقابلے میں 0.1 فیصد مضبوط ہے۔ جاپان کے مقامی اخراجات کے ڈیٹا نے بھی کرنسی کی حرکت پر اثر ڈالا، جس کے مطابق ستمبر میں اخراجات سالانہ بنیاد پر 1.8 فیصد بڑھے، جو توقعات کے مطابق 2.5 فیصد اضافے سے کم ہیں۔

Comments

Comments are closed.