BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آرمی چیف عاصم منیر کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح...
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان طویل عرصے سے قائم دوستانہ تعلقات کی توثیق کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جبکہ صدر السیسی نے پاکستان کے عالمی و مسلم اُمہ سے متعلق اہم معاملات میں مثبت اور فعال کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے امور پر ہم آہنگی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ تاریخ پر مبنی تعلقات مزید وسعت کے متقاضی ہیں، خصوصاً سماجی و اقتصادی شراکت، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں فریقوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاشی اور سلامتی کے حوالے سے مضبوط مکالمہ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Comments

Comments are closed.