BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ خطے کی سب سے زیادہ مسابقتی منڈیوں میں شمار ہوتی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس میں اب بھی نمایاں ترقی کی گنجائش موجود ہے۔ ملک میں ہر ماہ تقریباً 14 سے 15 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت ہوتے ہیں۔

جب کہ 14 سے زائد برانڈز مارکیٹ شیئر کے حصول کے لیے سرگرم ہیں، اس کے باوجود انفرااسٹرکچر اور ڈیجیٹل رسائی کی کمی کے باعث کئی مواقع تاحال غیر استعمال شدہ ہیں۔

صنعتی اندازوں کے مطابق ملک کی 38 فیصد آبادی کو ابھی تک فور جی انٹرنیٹ تک مناسب رسائی حاصل نہیں، جس سے لاکھوں افراد اب بھی فیچر فون استعمال کر رہے ہیں۔ یہی بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی کی طلب پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ کے تیزی سے ترقی کرنے والے بازاروں میں شامل کر رہی ہے۔

چینی کمپنی ژیاؤمی عالمی سطح پر مسلسل 20 سہ ماہیوں سے دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی ہے۔ پاکستان میں یہ برانڈ ژیاؤمی کے مشرقِ وسطیٰ ڈویژن میں ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو اس کی علاقائی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ژیاؤمی پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ صفیان احمد کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، جو بہتر قوتِ خرید اور انفرااسٹرکچر سے دگنی ہو سکتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کی دوسری سہ ماہی میں ٹرانسشن گروپ (ٹیکنو، انفنکس) 44 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سرفہرست رہا، ژیاؤمی 18 فیصد کے ساتھ دوسرے، ویوو 17، سام سنگ 10 اور اوپو 6 فیصد پر رہے۔تاہم ژیاؤمی کی گزشتہ سال کے مقابلے میں شپمنٹس میں 41 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جس کی وجہ صارفین کا فون زیادہ عرصے تک استعمال کرنا بتایا گیا۔

پاکستان میں 95 فیصد فروخت چھوٹے ریٹیلرز کے ذریعے ہوتی ہے۔ ژیاؤمی نے خریداروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بڑے شاپنگ مالز میں فلیگ شپ اسٹورز قائم کیے ہیں جبکہ کراچی کے صدر اور سرینا مارکیٹس اب بھی فروخت میں نمایاں ہیں۔

کمپنی پانچ مقامی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہے جن میں ایئرلنک کمیونیکیشن سب سے بڑا پارٹنر ہے، جو ژیاؤمی کی 85 فیصد مقامی تیاری انجام دیتا ہے۔

ژیاؤمی اب اسمارٹ فونز کے ساتھ دیگر مصنوعات کی تیاری میں بھی قدم بڑھا رہی ہے اور ایئرلنک کے تعاون سے مقامی طور پر اسمارٹ ٹی وی تیار کر رہی ہے، جن کی نئی سیریز دسمبر میں متعارف کرائی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.