BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کر کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔

گرین کیپس سے اوپر موجود آسٹریلیا نے اب تک رواں دورانیے میں کھیلے گئے اپنے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح پاکر 36 پوائنٹس حاصل کیے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہی ہے۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیس میچ میں فتح کے بعد کہا کہ ہمیں ہمیشہ اچھی شروعات کرنی چاہیے۔ پچھلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے بہترین موقع ہے، ہم اپنے ملک میں واپس آ کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اور فتح کے ساتھ شروعات کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ ایک بہترین آغاز ہے اور ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور امام الحق (93)، سلمان آغا (93)، کپتان شان مسعود (76) اور محمد رضوان (75) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے۔

جواب میں پروٹیز کے ٹونی ڈی زورزی نے 104 رنز اور ریان رکلٹن نے 71 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں، لیکن نعمان علی کی شاندار اسپن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل کی، نعمان علی نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ 277 رنز کے تعاقب میں ناکام رہا اور نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدہ نے چار چار وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 167 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

سیریز کا دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

Comments

Comments are closed.