BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی پرنس منصور بن محمد کے اعزاز میں سیے گئےظہرانے کے موقع پر کیا ،سعودی پرنس منصور بن محمد نے سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت کی جب کہ پاکستان کی 100 بڑی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔

ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اور بزنس ٹو بزنس تعاون کو بڑھانا اسلام آباد اور ریاض کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں، پاک سعودیہ دو طرفہ کاروباری حجم کو بڑھانا ضروری ہے، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بنانا ہمارا مشن ہے ، پاکستان علاقے کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

پرنس منصور بن محمد نے پاکستانی سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہا کہ پاک سعودی دو طرفہ سرمایہ کاری کے لیے گوہر اعجاز کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ پاک سعودیہ جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام میں گوہر اعجاز نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دوطرفہ تعلقات بڑھ رہے ہیں۔کئی ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے زیر غور ہیں اور جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات پاکستان کو ایک مضبوط اقتصادی طاقت بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چیئرمین پاک سعودیہ بزنس کونسل فواد مختار نے کہا کہ سعودی پرنس منصور نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے پلان کی تجاویز دی ہیں امید ہے اس پلان پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کے لیے سعودی پرنس کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.