BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.76 (1.34%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.95 Increased By ▲ 0.27 (0.8%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.60 (0.61%)
FCCL 53.75 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.18 (-1.08%)
GGL 23.84 Increased By ▲ 0.27 (1.15%)
HBL 302.16 Decreased By ▼ -2.23 (-0.73%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.14 (-1.31%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.87 Increased By ▲ 0.76 (2.61%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PAEL 41.90 Increased By ▲ 0.07 (0.17%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.28 (1.7%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 17.00 (6.07%)
PPL 220.44 Increased By ▲ 0.70 (0.32%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.26 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
TELE 8.89 Increased By ▲ 0.13 (1.48%)
TPLP 12.56 Increased By ▲ 0.46 (3.8%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 10.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

گوبی پارٹنرز نے پاکستان میں ای کامرس اور فنانشل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

گو بی پارٹنرز ایک معروف وینچر کیپیٹل فرم ہے جس کا صدر دفتر ملائیشیا میں واقع ہے، یہ ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور کم سہولت یافتہ کاروباری افراد میں ابتدائی سے ترقی کے مراحل تک سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سےملائیشیا کے بزنس گروپ کے ایک وفد نے منگل کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس کے لیے دونوں فریق مخصوص اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گو بی پارٹنرز کا پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر اعتماد ایک خوش آئند علامت ہے اور حکومت اسٹارٹ اپس اور ابتدائی مرحلے کے سرمایہ کاروں کی حمایت کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت اور بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی کے ذریعے ہدفی اصلاحات پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک مستحکم اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ دونوں کو متحرک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل معیشت خاص طور پر فِن ٹیک، ای کامرس، اور آئی ٹی سروسزہماری قومی ترقی کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

Comments

Comments are closed.