پاکستان کی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ سیزن کا پہلا سپرمون کل رات 7 اکتوبر کو نظر آئے گا۔
سپارکو کے مطابق سپرمون رات 8:47 بجے ظاہر ہوگا جو مشرق سے طلوع ہو کر مغرب میں غروب ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ عام چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد روشن نظر آئے گا۔
کمیشن نے مزید بتایا کہ سیارہ زحل بھی سپرمون کے قریب نظر آئے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کو چاد کے بائیں جانب واقع ہوگا۔
























Comments
Comments are closed.