BR100 Increased By (0.16%)
BR30 Increased By (0.24%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Decreased By (-0.11%)
BAFL 57.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
BIPL 27.01 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.24%)
CNERGY 10.77 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
DGKC 206.99 Decreased By ▼ -0.90 (-0.43%)
FABL 100.21 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
FCCL 54.28 Decreased By ▼ -0.40 (-0.73%)
FFL 16.14 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
GGL 24.39 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
HBL 302.49 Decreased By ▼ -0.76 (-0.25%)
HUBC 218.88 Decreased By ▼ -0.45 (-0.21%)
HUMNL 10.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.76%)
KEL 7.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.25 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 95.85 Increased By ▲ 0.18 (0.19%)
OGDC 317.90 Increased By ▲ 0.85 (0.27%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.55 (3.28%)
PIOC 275.00 Decreased By ▼ -1.22 (-0.44%)
PPL 218.30 Increased By ▲ 0.15 (0.07%)
PRL 57.57 Increased By ▲ 0.20 (0.35%)
SNGP 101.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
SSGC 25.50 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.90 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
TRG 61.84 Increased By ▲ 0.84 (1.38%)
UNITY 10.09 Increased By ▲ 0.03 (0.3%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 4 پیسے (0.01 فیصد) کی بہتری سے 281.27 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.31 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بھی ڈالر نے ایشیائی منڈی میں ابتدائی کاروبار کے دوران استحکام حاصل کیا، جب امریکی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک کو ہٹانے کی کوشش پر دلائل سنے گی، اس فیصلے کے تحت لیزا کک فی الحال اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی۔

ڈالر کا انڈیکس0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 97.80 تک پہنچ گیا۔ یہ بہتری مسلسل چار روزہ گراوٹ کے بعد سامنے آئی، کیونکہ سرمایہ کار امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے دورانیے اور اس کے اقتصادی اعدادوشمار پر ممکنہ اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن نے ایسے وقت میں وفاقی اقتصادی اعدادوشمار کے اجرا کو روک دیا ہے جب پالیسی سازوں کے درمیان غیر یقینی پائی جاتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بدھ کو شٹ ڈاؤن کو ڈیموکریٹک ترجیحات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی دھمکی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے لیے 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کردیے۔

مارکیٹ کا خیال ہے کہ فیڈرل ریزرو کی اکتوبر کی میٹنگ میں مزید پالیسی نرمی یقینی ہے، کیونکہ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز 25 بیسز پوائنٹس کی کٹوتی کے 99.4 فیصد امکانات ظاہر کر رہے ہیں، جو ایک دن پہلے 96.2 فیصد تھے۔

ین کے مقابلے میں ڈالر 147.305 ین پر ٹریڈ ہوا، جو امریکی مارکیٹ کے آخری ریٹس سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

آف شور یوان کے مقابلے میں ڈالر 7.13 یوان پر ریکارڈ ہوا، جو ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی کاروبار میں 0.1 فیصد اضافہ ہے۔ چینی مارکیٹیں گولڈن ویک کی چھٹیوں کے باعث بند ہیں۔

Comments

Comments are closed.