BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.20 (-1.54%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 188.01 Increased By ▲ 0.79 (0.42%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.85 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
OGDC 314.80 Increased By ▲ 1.41 (0.45%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.09 Decreased By ▼ -1.27 (-0.57%)
PRL 90.30 Decreased By ▼ -0.92 (-1.01%)
SNGP 91.11 Increased By ▲ 0.24 (0.26%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

بیجنگ میں آئی فون 17 لانچ، ایپل اسٹور کے باہر لمبی قطاریں

ایپل کے فلیگ شپ اسٹور بیجنگ میں جمعے کو آئی فون 17 کی لانچ کے موقع پر سینکڑوں افراد طویل قطاروں میں نظر آئے، جو اس...
شائع اپ ڈیٹ

ایپل کے فلیگ شپ اسٹور بیجنگ میں جمعہ کو آئی فون 17 کی لانچ کے موقع پر سینکڑوں افراد طویل قطاروں میں نظر آئے جو اس بات کا عندیہ ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں اس سیریز کی فروخت کی شروعات حوصلہ افزا ہے۔

مرکزی ڈاؤن ٹاؤن سانلیٹن میں ایپل کے اسٹور پر صبح کے وقت تقریباً 300 افراد اپنے آن لائن آرڈر کیے گئے فونز وصول کرنے پہنچے۔ انہی میں 35 سالہ شوکے وانگ بھی شامل تھے جنہوں نے پرو میکس ماڈل خریدا جس کی قیمت چین میں 9,999 یوان (1,406 ڈالر) سے شروع ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی 17 سیریز کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہوگا۔

شوکے وانگ نے کہا مجھے 17 سیریز کا نیا ڈیزائن بہت پسند آیا ہے۔ نارنجی رنگ اچھا لگتا ہے مگر ذرا شوخ ہے۔ ایئر ماڈل بھی پرکشش ہے، مگر پرو میکس کی بیٹری زیادہ دیر چلتی ہے۔

ایپل کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 میں زیادہ روشن اور اسکریچ ریزسٹنٹ اسکرین دی گئی ہے، جبکہ فرنٹ کیمرہ بھی بہتر بنایا گیا ہے جس سے سیلفیز زیادہ خوبصورت آئیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 سیریز ایپل کو چین میں سال کے اختتام پر مارکیٹ شیئر اور شپمنٹس میں اہم سہارا دے سکتی ہے، جہاں اس سال کمپنی کو زیاؤمی اور ہواوے کی سخت مسابقت اور کمزور صارفین کی طلب کے باعث دباؤ کا سامنا ہے۔

ایپل نے پری آرڈر کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے۔تاہم کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق تیسرے کوارٹر کے ابتدائی آٹھ ہفتوں میں ایپل کی شپمنٹس 6 فیصد کم ہوئیں۔

ریسرچ کمپنی اومڈیا کے سینئر تجزیہ کار چیئو لے ژوان نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چین میں آئی فون کی شپمنٹس سال 2025 کی دوسری ششماہی میں 11 فیصد بڑھیں گی، جس سے ایپل کی سالانہ مجموعی نمو 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا آئی فون 17 پرو میکس، بڑے ری ڈیزائن کی بدولت 16 پرو میکس کو پیچھے چھوڑ دے گا، کیونکہ چین میں ایسے ڈیزائن ہمیشہ ڈیوائس کے بدلنے کی طلب بڑھاتے ہیں۔ یہ غالباً 2026 میں ایپل کا سب سے کامیاب ماڈل بنے گا۔

چین میں آئی فون ایئر واحد ماڈل ہوگا جس میں ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے ای سِم (ڈیجیٹل سم) کی سپورٹ دی جائے گی،مگر ایپل نے چین میں ایئر کے پری سیلز نہیں کھولے اور کہا ہے کہ چائنا موبائل، چائنا ٹیلی کام اور چائنا یونیکام کی جانب سے ای سِم سروسز کی دستیابی ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔

آئی ڈی سی کے سینئر اسمارٹ فون تجزیہ کار وِل وونگ کے مطابق آئی فون ایئر شاید پتلے اور ہلکے وزن کی ٹیکنالوجی کے لیے ٹیسٹ بیڈ ثابت ہو جو مستقبل میں فولڈ ایبل آئی فون پر بھی لاگو ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئر ماڈل بڑی فروخت میں اضافہ نہیں کر پائے گا کیونکہ ایپل نے پتلا ڈیزائن حاصل کرنے کے لیے بیٹری لائف، کیمرہ اور آڈیو کوالٹی پر سمجھوتہ کیا ہے، جبکہ چینی صارفین ان فیچرز کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.