BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے شکایت درج کرائی ہے کہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں میچ ریفری نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

پی سی بی نے ایشیا کپ سے میچ ریفری کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے، جنہوں نے اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے کہا کہ وہ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ ہاتھ نہ ملائیں۔

پاکستانی حکام نے بھارتی کھلاڑیوں پر بھی تنقید کی، جنہوں نے کھیل میں سیاست گھسیٹنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے میچ جیتنے کے فوراً بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

۔

تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریہ کمار نے فتح کو اپنی مسلح افواج اور پہلگام حملے کے متاثرین کے نام کردیا، حالانکہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جبکہ اسلام آباد نے اس جعلی دہشت گردانہ حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس کشیدگی کے بعد بھارتی افواج نے پاکستان میں شہری آبادی پر بھی حملے کیے، لیکن پاک فوج کے جوابی اقدامات نے بھارت کو شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کیا۔ مئی میں ہونے والی ان کشیدگیوں میں میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے تبادلے کے دوران 70 سے زائد افراد مارے گئے جس کے بعد امریکی ثالثی میں جنگ بندی عمل میں آئی۔

سوریہ کمار نے کہا کہ ہم پہلگام حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم آج کی فتح کو اپنی مسلح افواج کے نام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل کے روح کے فقدان کو دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ کھیل میں سیاست گھسیٹنا کھیل کی اصل روح کے خلاف ہے اور امید ہے کہ آئندہ تمام ٹیمیں اپنی کامیابیوں کا جشن شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ٹیم انڈیا نے کرکٹ کو انتہائی نیچے کی سطح پر پہنچادیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تنازع میں بھارت کو جو بدنامی اور بین الاقوامی ذلت پہنچی، اسے اس طرح کے چھوٹے اور حقیر اقدامات سے پورا نہیں کیا جاسکتا۔ پاک فوج کے وار اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں، بشمول رافیل طیاروں کے نقصان کے زخم اس طرح کے سستے تماشوں سے نہیں بھرجائیں گے۔

Comments

Comments are closed.