بھارت نے اتوار کو ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ واضح رہے کہ مئی میں ہونے والے فوجی تنازع کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا کرکٹ میچ تھا۔
دبئی کے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کا ٹاس پاکستان کے حق میں رہا جس پر کپتان سلمان علی آغا نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کا ٹاپ آرڈر بالکل ناکام رہا، اوپنر صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث ، فخر زمان ، حسن نواز بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 128 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کلدیپ یادیو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے بھارت کے تینوں کھلاڑیوں کو صائم ایوب نے پویلین بھیجا، انہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز دیے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز اسکور کیے۔
بھارت کے شمبن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شیوم دوبے 10 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

























Comments
Comments are closed.