عالمی شہرت یافتہ موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان میں موٹرسائیکل کی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
کمپنی نے اپنے فیس بک بیان میں کہا کہ “جیسے ہی ہم پاکستان میں موٹر سائیکل کی تیاری کا باب بند کر رہے ہیں، ہمارے دل اُن تمام رائیڈرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یاماہا کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہے۔
ہمارا وعدہ برقرار ہے؛ آفٹر سیل سروس سے لے کر گاہکوں کو اسپیئر پارٹس کی فراہمی تک یاماہا آپ کے ساتھ رہے گا، کیونکہ آپ کا اعتماد ہمیشہ وہ آواز رہا ہے جو کہتی ہے: دل نے کہا، یاماہا۔“
مستقبل میں سہولت کے حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے مجاز ڈیلرز کے ذریعے اسپیئر پارٹس فراہم کرے گی، اور گاہکوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے “کافی ذخیرہ محفوظ” رکھا گیا ہے۔
یاماہا نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ “ہم مکمل طور پر پرعزم ہیں کہ موجودہ وارنٹی اسکیم کے تحت وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے۔”
بزنس ریکارڈر سے گفتگو میں آٹو سیکٹر کے ماہر محمد صابر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں برقی گاڑیوں (ای وی) کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فیول پر چلنے والے انجن دباؤ کا شکار ہیں۔
























Comments
Comments are closed.