یورپی تاجروں کے ابتدائی اندازوں کے مطابق پیر کو پاکستان کی جانب سے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدنے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر میں سب سے کم پیش کی گئی قیمت 545 ڈالر فی میٹرک ٹن (کوسٹ اینڈ فریٹ سمیت) بتائی گئی۔
تاجروں نے بتایا کہ پاکستان کی اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)، ٹینڈر میں موصولہ پیشکشوں پر ابھی غور کررہی ہے اور اس وقت تک کوئی خریداری رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ ٹی سی پی ٹینڈر میں حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کئی دن تک مذاکرات جاری رکھ سکتی ہے۔
رپورٹس تاجروں کے ابتدائی اندازوں کی عکاسی کرتی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ بعد میں قیمتوں اور مقدار کے مزید تخمینے سامنے آ سکتے ہیں۔






















Comments
Comments are closed.