حکومت نے آئندہ 15 روزکے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے کی کمی سے 269.99 روپے فی لٹر ہوگئی ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر(آج) سے ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل (ایس کے او) 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی دوران لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) 2 روپے 40 پیسے سستا ہوکر 159.76 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔

























Comments
Comments are closed.