BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

حج درخواستوں کے وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ خواہشمند عازمین وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے اپنی درخواستیں ہفتہ تک جمع کرا سکتے ہیں۔

اس مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی قریبی رشتہ دار کے ذریعے نامزد بینکوں کے توسط سے حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم افراد کو پاکستان آمد پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

حج پالیسی 2026

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 30 جولائی کو اسلام آباد میں بتایا تھا کہ پاکستان کا حج کوٹہ 2026 کے لیے 179,210 مقرر ہے، تاہم اس کا حتمی اعلان سعودی حکام کریں گے۔

سرکاری اسکیم کا کوٹہ 119,210 اور نجی اسکیم کا 60,000 ہوگا۔ سرکاری اسکیم میں 38-42 دن کا طویل پیکیج اور 20-25 دن کا مختصر پیکیج شامل ہوگا۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے پیکیج کی تخمینی لاگت 11.5 سے 12.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، جو سروس فراہم کرنے والوں سے معاہدوں کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔ بیرون ملک عازمین نامزد بینک اکاؤنٹس میں رقم بھیج سکیں گے۔ سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

”روٹ ٹو مکہ“ سہولت اسلام آباد اور کراچی ہوائی اڈوں پر جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیم حج آپریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، اور شکایات کے لیے شفاف اور مؤثر نظام موجود ہوگا۔

حج کیا ہے؟

حج ایک سالانہ مذہبی فریضہ ہے جو دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں انجام دیتے ہیں۔ یہ اسلامی قمری سال کے 12ویں مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔ عیدالاضحیٰ حج کا اختتامی مرحلہ ہے، جب حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی یاد میں جانور ذبح کیے جاتے ہیں اور گوشت غربا میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

Comments

Comments are closed.