BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خام کپاس، کاٹن یارن اور گرے کلاتھ کو ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے دائرہ کار سے خارج کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تاہم، لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کو بدستور اسکیم کے دائرہ کار میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ایف بی آر نے ایس آر او 1435(I)/2025 کے ذریعے کسٹمز رولز میں ترمیم کی ہے جب کہ اس سے قبل مجوزہ ایس آر او 1359(I)/2025، 29 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔ اب ترمیم شدہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کو حتمی نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، مذکورہ تین اشیاء — خام کپاس، کاٹن یارن اور گرے کلاتھ — اب زیرو ریٹنگ سہولت کے تحت دستیاب نہیں ہوں گی، اور ان پر سیلز ٹیکس کا اطلاق معمول کے ریٹ کے تحت ہوگا۔

ترمیم شدہ اسکیم کے تحت کمپریسر اسکریپ اور موٹر اسکریپ کی درآمد صرف تانبے (کاپر) کے حصول کی غرض سے کی جا سکے گی۔ پاکستان کسٹمز ٹیرف کی متعلقہ ہیڈنگز میں شامل خام کپاس، کاٹن یارن اور گرے کلاتھ کو EFS اسکیم سے خارج کر دیا گیا ہے۔ تاہم، وہ درآمدی کھیپیں جن کے بل آف لیڈنگ اس نوٹیفکیشن کے اجرا کے 10 دن کے اندر جاری ہوئے ہوں انہیں اسکیم کے تحت اجازت دی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق، ترمیم شدہ اسکیم میں ”انشورنس گارنٹی“ سے مراد وہ ضمانت ہے جو بورڈ سے منظور شدہ کسی انشورنس کمپنی کی جانب سے جاری کی جائے، جس کی کریڈٹ ریٹنگ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) کے مطابق AA++ ہو، اور جو بورڈ کی مقرر کردہ شرائط اور فارمیٹ پر مبنی ہو۔

جب تک بورڈ انشورنس گارنٹی کا باضابطہ فارمیٹ نوٹیفائی نہیں کرتا، تب تک جہاں لازمی ہو، ای ایف ایس کے صارفین کو بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی۔

مزید یہ کہ ای ایف ایس استعمال کنندگان کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنی کل اتھارائزیشن کے 10 فیصد تک نیا خام مال ریگولیٹری کلیکٹر یا ان پٹ آؤٹ پٹ کوایفیشنٹ آرگنائزیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر حاصل کر سکیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.