BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کی سرکاری ایجنسی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی خریداری کے لیے ایک نیا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

یورپی تاجروں نے پیر کے روز بتایا کہ قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 اگست مقرر کی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان 31 جولائی کو جاری کیے گئے گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کے ٹینڈر میں کوئی خریداری نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حکومتِ پاکستان نے ملک میں قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق جنوری سے اب تک ملک میں چینی کی خوردہ قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

تاجروں نے بتایا کہ 31 جولائی کے ٹینڈر میں تین کمپنیوں نے حصہ لیا تھا، جن میں سب سے کم قیمت 539.00 امریکی ڈالر فی ٹن (لاگت اور کرایہ شامل) کی پیشکش کی گئی۔

اس سے قبل 22 جولائی کو 50 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر میں پاکستان کو کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی تھی، جس کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی گئی کہ شپمنٹ کے لیے 1 سے 15 اگست کی مختصر مدت نے تاجروں کو پیشکش جمع کرانے کا موقع نہ دیا۔

نئے ٹینڈر میں دنیا بھر کے ذرائع سے چھوٹے/باریک اور درمیانے درجے کی چینی طلب کی گئی ہے، تاہم بھارت اور اسرائیل کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ چینی کو تھیلوں میں پیک کر کے یا تو اوشین شپنگ کنٹینرز یا بریک بلک کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔

بریک بلک کے تحت 50 ہزار ٹن چینی کی شپمنٹ 1 سے 15 ستمبر کے دوران، جبکہ مزید 50 ہزار ٹن کی شپمنٹ 10 سے 25 ستمبر کے دوران کی جائے گی۔

جبکہ کنٹینرز کے ذریعے بھیجی جانے والی 50 ہزار ٹن چینی کی شپمنٹ 1 سے 20 ستمبر کے درمیان کی جا سکتی ہے۔

تمام چینی کی پاکستان آمد کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.