BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ اتفاقِ رائے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر فرخات امینوف کے درمیان ہونے والی ایک اعلیٰ سطح ویڈیو کانفرنس کے دوران طے پایا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرغزستان ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق جدت اور ریگولیٹری فریم ورک میں تعاون کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک مربوط ریگولیٹری نظام کے قیام کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت رواں سال کے آغاز میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور ملک کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ذخیرے کا اعلان کیا گیا۔

چند روز قبل بلال بن ثاقب نے صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنز سے ملاقات کی جس میں کرپٹو پالیسی میں عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کے ویب تھری جدت کو علاقائی مرکز بنانے کے بلند عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات وزیرِ مملکت کے جون میں امریکہ کے دورے کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز سنتهیا لُمِس، ٹِم شیہی اور رک اسکاٹ سمیت نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور بو ہائنز کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

گزشتہ ماہ بلال بن ثاقب نے سان سلواڈور میں ایل سلواڈور کے صدر نایب بوکیلے سے ملاقات کی جو کسی پاکستانی حکومتی نمائندے اور سلواڈور کے سربراہِ مملکت کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر گفتگو کی کہ ایل سلواڈور نے بطور پہلا ملک بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر کیسے اپنایا، اور ان تجربات سے پاکستان کس طرح سیکھ کر اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے فریم ورک کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.