BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

بینک الفلاح لمیٹڈ (بی اے ایف ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالی نتائج کی منظوری دے دی۔

بینک الفلاح نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے 15.27 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع رپورٹ کیا جو فی حصص آمدن 9.68 روپے بنتی ہے (جون 2024 میں یہ 13.06 روپے تھی)۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 2.50 روپے (25 فیصد) کا دوسرا عبوری نقد منافع کا اعلان کیا جس سے رواں سال کا مجموعی نقد منافع 5.00 روپے فی حصص (50 فیصد) ہو گیا ہے۔

بینک نے شرح سود میں کمی کے اثرات کو کرنٹ اکاؤنٹس میں نمو کے ذریعے متوازن کیا۔ مزید یہ کہ گزشتہ سال بیلنس شیٹ پر کی جانے والی پوزیشنز نے خالص سودی آمدن کو سہارا دیا اور سرمائے کے منافع کے مواقع بھی فراہم کیے۔ کچھ مصنوعات اور ترسیلات زر کی قیمتوں میں تبدیلی کے رجحان نے منافع پر دباؤ ڈالا، تاہم توقع ہے کہ سال کی دوسری ششماہی میں یہ عوامل بڑی حد تک مستحکم ہوجائیں گے۔

بینک کے کل ڈپازٹس 2.29 ٹریلین روپے پر بند ہوئے۔ بینک نے اپنی ڈپازٹ پالیسی کو اس انداز میں تبدیل کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹس اور مستحکم، متنوع ڈپازٹ بیس کی تشکیل کے لیے چھوٹے مگر پائیدار ڈپازٹس کو ترجیح دی جائے۔ بینک کی اس حکمت عملی کے تحت، کم خطرے والے کارپوریٹ قرضوں میں توسیع اور شرح سود کے سازگار ہونے کے ساتھ ساتھ کنزیومر فنانس میں بتدریج اضافہ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں، بینک کی قرضہ جاتی کتاب میں سالانہ 34.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,057.72 ارب روپے پر بند ہوئی۔

مزید برآں گزشتہ برسوں کے دوران زرعی شعبے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) میں نمایاں ترقی کے بعد، بینک ان شعبوں کی جانب قرضوں کی توسیع کو ترجیح دیتا رہے گا۔ اس مقصد کے لیے مخصوص مالیاتی حل فراہم کیے جائیں گے تاکہ مالی شمولیت کو فروغ دیا جاسکے۔

بینک مضبوط سرمایہ جاتی نظم و نسق پر عمل کرتا ہے جس کا ثبوت 30 جون 2025 تک 17.67 فیصد کا کیپیٹل ایڈی کوئسی ریشو ہے جو کہ مقررہ ریگولیٹری تقاضے سے کہیں زیادہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.