BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 16 پیسے کی بہتری سے 283.05 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 283.21 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر منگل کو یورو کو اپنی شدید گراوٹ سے سنبھلنے میں دشواری کا سامنا رہا کیونکہ سرمایہ کار اس حقیقت کا ادراک کرنے لگے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کی شرائط زیادہ تر امریکہ کے حق میں تھیں اور اس معاہدے نے یورپی بلاک کی معاشی پیشرفت پر کوئی خاص مثبت اثر نہیں ڈالا۔

پیر کو فرانس نے اس فریم ورک تجارتی معاہدے کو یورپ کے لیے ایک تاریک دن قرار دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یورپی بلاک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور ایک غیر متوازن معاہدہ قبول کیا، جس کے تحت یورپی یونین کی مصنوعات پر 15 فیصد کا نمایاں محصول عائد کردیا گیا۔

جرمن چانسلر فریڈرش مرز نے کہا کہ متفقہ محصولات کی وجہ سے جرمن معیشت کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

گزشتہ سیشن میں یورو 1.3 فیصد نیچے آ گیا جو کہ دو ماہ سے زائد عرصے میں اس کی ایک دن میں سب سے بڑی کمی تھی۔

مشترکہ کرنسی یورو آخری بار 0.07 فیصد اضافے سے 1.1594 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر نے منگل کو اپنے فوائد برقرار رکھے اور برطانوی پاؤنڈ کو گرا کر دو ماہ کی کم ترین سطح 1.3349 ڈالر پر لے آیا۔ جاپانی ین معمولی اضافے کے ساتھ 148.49 فی ڈالر پر رہا۔

ڈالر انڈیکس 98.67 کی سطح پر مستحکم رہا۔

تیل کی قیمتوں ، جو کہ کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشاریہ ہے ، میں منگل کے روز اضافہ دیکھا گیا ۔ یہ اضافہ اس امید پر ہوا کہ امریکا یورپی یونین تجارتی معاہدے، امریکا چین کے ممکنہ ٹیرف معاہدے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مختصر ڈیڈ لائن جیسے عوامل عالمی معیشت کی سرگرمیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 24 سینٹس یا 0.34 فیصد بڑھ کر 70.28 ڈالر فی بیرل ہو گئی (عالمی وقت رات 12 بجے)۔

جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 22 سینٹس یا 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 66.93 ڈالر فی بیرل رہی۔

دونوں فیوچر کنٹریکٹس نے گزشتہ سیشن میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا اور برینٹ خام تیل نے پیر کے روز 18 جولائی کے بعد کی بلند ترین سطح کو چھولیا۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ کم ہوتا ہے اور تجارتی معاہدے آگے بڑھتے ہیں تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس کا براہِ راست اثر ڈالر، یورو اور دیگر کرنسیوں کی قدر پر بھی پڑ سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.