BR100 Increased By (0.66%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.45%)
BAFL 57.40 Increased By ▲ 0.20 (0.35%)
BIPL 27.12 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
BOP 34.22 Increased By ▲ 0.53 (1.57%)
CNERGY 10.54 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 208.60 Decreased By ▼ -1.30 (-0.62%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 2.05 (2.07%)
FCCL 54.76 Increased By ▲ 1.02 (1.9%)
FFL 16.68 Increased By ▲ 0.22 (1.34%)
GGL 25.25 Increased By ▲ 1.43 (6%)
HBL 302.80 Increased By ▲ 0.38 (0.13%)
HUBC 219.70 Increased By ▲ 0.76 (0.35%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.04 (0.38%)
KEL 7.40 Increased By ▲ 0.12 (1.65%)
LOTCHEM 29.58 Decreased By ▼ -0.07 (-0.24%)
MLCF 95.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.15%)
OGDC 316.89 Decreased By ▼ -1.33 (-0.42%)
PAEL 42.85 Increased By ▲ 1.08 (2.59%)
PIBTL 16.81 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 0.39 (0.13%)
PPL 220.02 Decreased By ▼ -0.15 (-0.07%)
PRL 50.73 Increased By ▲ 1.68 (3.43%)
SNGP 104.70 Decreased By ▼ -1.43 (-1.35%)
SSGC 28.35 Decreased By ▼ -0.79 (-2.71%)
TELE 8.86 Increased By ▲ 0.04 (0.45%)
TPLP 12.87 Increased By ▲ 0.36 (2.88%)
TRG 59.92 Decreased By ▼ -0.30 (-0.5%)
UNITY 10.59 Increased By ▲ 0.57 (5.69%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

زِندگی نے ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا

زِندگی جو جے ایس بینک کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے نے اپنا ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایک محفوظ،...
شائع اپ ڈیٹ

زِندگی، جو جے ایس بینک کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے، نے اپنا ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے—یہ ایک محفوظ اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کا حل ہے جو زِندگی ایپ کے ذریعے چند لمحوں میں جاری کیا جا سکتا ہے۔ یہ ورچوئل کارڈ صارفین کو فزیکل کارڈ کے بغیر ہی مقامی و بین الاقوامی سطح پر باآسانی اور محفوظ طریقے سے لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو پاکستان کے فِن ٹیک شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

یہ کارڈ سہولت اور سیکیورٹی کو مرکزی حیثیت دیتا ہے۔ صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے کارڈ تیار کرسکتے ہیں، اسے فوری طور پر آن لائن خریداری یا بین الاقوامی خدمات کے لیے استعمال میں لا سکتے ہیں، اور فراڈ سے تحفظ کے لیے تھری ڈی سیکیور آتھورائزیشن کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو کارڈ کو بوقتِ ضرورت بلاک یا ان بلاک کرنے، مقامی اور بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کے درمیان سوئچ کرنے اور اخراجات کی حد مقرر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

زِندگی کے چیف پروڈکٹ آفیسر فیصل خالد کے مطابق زِندگی میں ہمارا ہدف صارفین کی زندگی کو آسان اور خودمختار بنانا ہے۔ ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ صرف ایک پراڈکٹ نہیں بلکہ ڈیجیٹل آزادی کی جانب ایک قدم ہے جو صارفین کو دنیا بھر میں فوری، محفوظ اور مکمل مالی کنٹرول کے ساتھ لین دین کی طاقت فراہم کرتا ہے۔

زِندگی کی یہ نئی پیش رفت اس کے اُس مشن کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان کے مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ ملک کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مالیاتی ایپس میں شامل زِندگی نے ویلتھ مینجمنٹ میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ اپنی ایپ میں اسٹاک ٹریڈنگ، امریکی ڈالر پر مبنی فری لانسر اکاؤنٹ، اور حسبِ ضرورت بینکاری جیسی جدید سہولیات متعارف کروا کر ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں نئی راہیں کھولی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.