BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) اور پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے لائسنس یافتہ صنعتی ڈیری یونٹس کو سہولتوں کی فراہمی اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد میں معاونت فراہم کرنے پر باہمی اتفاق کرلیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات میں سامنے آیا، جس کا مقصد ڈیری شعبے میں اصلاحات اور ریگولیٹری پالیسیوں میں بہتری پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ملاقات کے دوران دودھ کے معیار کو بہتر بنانے، قواعد و ضوابط کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور لائسنسنگ کے عمل کو سہل بنانے پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لائسنس یافتہ ڈیری یونٹس کو ریگولیٹری تقاضوں پر عملدرآمد میں سہولت دینا نہ صرف شعبے کی ترقی بلکہ عوامی مفاد کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

ڈی جی پی ایف اے عاصم جاوید نے کہا کہ اتھارٹی فلیورڈ دودھ کو سافٹ ڈرنکس کا صحت مند متبادل بنانے کے لیے اس کی غذائیت اور لیبلنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اجزاء کی شفاف لیبلنگ صارفین میں اعتماد اور آگاہی کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے پنجاب بھر میں غذائیت سے بھرپور دودھ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ڈیری کلیکشن سینٹرز پر دودھ کے معیار کی سخت مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی ایف اے نے اعادہ کیا کہ عوامی صحت کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ تک محدود نہیں بلکہ خوراک کی صنعت کی پائیدار ترقی کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.