BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اور ایل سلواڈور نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کردیے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی ) اور ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس کے درمیان طے پایا ہے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی حیثیت سے دستخط کئے۔

وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے صدر نایب بوکیلے سے سان سلواڈور میں ملاقات کی۔یہ کسی پاکستانی سرکاری نمائندے اور سلواڈور کے سربراہِ مملکت کے درمیان ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

۔

ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب اور صدر بوکیلے نے ایل سلواڈور کے اُس منفرد تجربے پر تفصیلی بات کی جس کے تحت انہوں نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کا درجہ دیا تھا اس تجربے کی روشنی میں پاکستان کیسے اپنا ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک تشکیل دے سکتا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کو مکمل طور پر بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مرکوز رکھا گیا۔

معاہدے کا مقصد بٹ کوائن پر مبنی اقدامات، عوامی شعبے میں اس کی اپنائیت، بلاک چین کے ذریعے مالی شمولیت اور ابھرتی معیشتوں کے لیے مؤثر پالیسی سازی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

صدر بوکیلے نے پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایل سلواڈور اُن ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا جو مالی خودمختاری کے لیے کرپٹو کرنسی کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ شراکت داری جدت، شمولیت، اور باہمی سیکھنے کے جذبے پر مبنی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطہ کار نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اور ملک کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان جیسے اقدامات کر چکا ہے۔

Comments

Comments are closed.