BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹ کیلئیے آن لائن درخواست کیسے دیں؟

  • چند آسان مراحل پر عمل کر کے آپ آن لائن نمبر پلیٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
شائع July 14, 2025 اپ ڈیٹ July 14, 2025 12:51pm

نئی نمبر پلیٹ کی رجسٹریشن کا معاملہ کراچی میں تیزی سے پھیل گیا ہے، جہاں شہری اپنی گاڑیوں کے لیے اجراک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں کیونکہ ٹریفک پولیس نے ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جو یہ نئی نمبر پلیٹس لگائے بغیر سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

سندھ کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کے مطابق یہ نمبر پلیٹس شہر کو محفوظ بنانے کی حکومتی کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 2018 میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کا آغاز کیا، جس کے تحت کراچی میں اب تک 12,000 نگرانی کے کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں درست طریقے سے رجسٹر اور اصل مالکان کے نام پر منتقل نہیں ہوتیں، شہر میں جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔

مکیش کمار چاولہ نے نئی نمبر پلیٹس کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں تھریڈڈ بیک گراؤنڈ، تھری ڈی ہولوگرامز اور بارکوڈز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹس رات کے وقت بھی کیمروں سے پڑھی جا سکتی ہیں، جس کا مقصد گاڑیوں کی موثر شناخت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بازار سے بنوائی گئی پلیٹس میں یہ سیکیورٹی فیچرز نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے وہ نئے نظام کے تحت ناقابل قبول ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے تین رنگوں کی نئی نمبر پلیٹس متعارف کروائی ہیں: سفید پلیٹس نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے، زرد پلیٹس: کمرشل گاڑیوں کے لیے، سبز پلیٹس: سرکاری گاڑیوں کے لیے

انہوں نے فیس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ چار پہیوں والی گاڑیوں (سرکاری یا کمرشل) کے لیے نمبر پلیٹ فیس 2,450 روپے ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں کے لیے 1,850 روپے ہے۔

مکیش چاولہ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف کاروں یا بائیکس تک محدود نہیں بلکہ ٹرکوں اور ڈمپروں کے مالکان بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

چند مراحل کے بعد آپ اپنی گاڑی کے لیے آن لائن نمبر پلیٹ کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

سندھ میں گاڑی کی نئی اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹ کے لیے رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے کا طریقہ یہاں ہے:

  • یہ لنک کھولیں: https://taxportal.excise.gos.pk/home/quick_pay

  • گاڑی کی قسم منتخب کریں: ٹو وہیلر یا فور وہیلر

  • اپنا موبائل نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں (نوٹ: موٹر وہیکل ٹیکس کلیئر ہونا چاہیے)

  • کیپچا کوڈ درج کریں

  • وہیکل ڈیٹیل پر کلک کریں

  • قریبی ایکسائز برانچ منتخب کریں

  • کیلکولیٹ امائونٹ پر کلک کریں

  • ڈیلیور چالان ٹو می ویا کورئیر کو منتخب کریں

  • اپنا پتہ، نام اور دیگر تفصیلات درج کریں

  • پی ایس آئی ڈی جنریٹ کریں، پھر وہاں رقم ظاہر ہو جائے گی (نمبر پلیٹ کی فیس اور بذریعہ کورئیر چالان کی کاپی حاصل کرنے کے لیے 100 روپے شامل ہوں گے)۔

  • 12 ہندسوں پر مشتمل پی ایس آئی ڈی جنریٹ ہو جائے گا اور یہ آپ کے موبائل فون نمبر پر بھی بھیج دیا جائے گا۔

  • اس کے بعد آپ مقررہ بینکوں میں کاؤنٹر پر، ایزی پیسہ، اے ٹی ایم یا آن لائن بینکنگ کے ذریعے یہ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

  • درخواست جمع کروانے کے بعد، اپنے شہر میں محکمہ ایکسائز کے دفتر (کراچی میں سوک سینٹر سے) سے نئی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

عام طور پر نئی نمبر پلیٹس تیار ہونے میں تقریباً تین ماہ کا وقت لگتا ہے۔ جب پلیٹس تیار ہو جائیں گی تو آپ کو اطلاع دی جائے گی، جس کے بعد آپ پرانی پلیٹس جمع کرا کے نئی پلیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.