BR100 Increased By (1.42%)
BR30 Increased By (1.31%)
KSE100 Increased By (1.21%)
KSE30 Increased By (1.26%)
BAFL 57.90 Increased By ▲ 0.70 (1.22%)
BIPL 27.20 Increased By ▲ 0.31 (1.15%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.71 (2.11%)
CNERGY 10.90 Increased By ▲ 0.29 (2.73%)
DFML 18.35 Increased By ▲ 0.30 (1.66%)
DGKC 211.98 Increased By ▲ 2.08 (0.99%)
FABL 100.99 Increased By ▲ 2.04 (2.06%)
FCCL 55.00 Increased By ▲ 1.26 (2.34%)
FFL 16.80 Increased By ▲ 0.34 (2.07%)
GGL 25.45 Increased By ▲ 1.63 (6.84%)
HBL 305.25 Increased By ▲ 2.83 (0.94%)
HUBC 222.02 Increased By ▲ 3.08 (1.41%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.04 (0.38%)
KEL 7.45 Increased By ▲ 0.17 (2.34%)
LOTCHEM 29.93 Increased By ▲ 0.28 (0.94%)
MLCF 96.70 Increased By ▲ 0.34 (0.35%)
OGDC 320.80 Increased By ▲ 2.58 (0.81%)
PAEL 43.21 Increased By ▲ 1.44 (3.45%)
PIBTL 17.10 Increased By ▲ 0.29 (1.73%)
PIOC 299.56 Increased By ▲ 2.94 (0.99%)
PPL 223.05 Increased By ▲ 2.88 (1.31%)
PRL 52.35 Increased By ▲ 3.30 (6.73%)
SNGP 108.50 Increased By ▲ 2.37 (2.23%)
SSGC 29.61 Increased By ▲ 0.47 (1.61%)
TELE 9.00 Increased By ▲ 0.18 (2.04%)
TPLP 12.94 Increased By ▲ 0.43 (3.44%)
TRG 60.43 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
UNITY 10.61 Increased By ▲ 0.59 (5.89%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
پاکستان

پانی روکنا اقدام جنگ تصور کیا جائیگا، پاکستانی سفیر نے امریکی میڈیا کو بتادیا

  • سندھ طاس معاہدہ کسی فریق کو یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، رضوان سعید شیخ
شائع اپ ڈیٹ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ 25 کروڑ آبادی کے لیے پانی کی بندش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ کسی فریق کو یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور معاہدے میں ایسے کسی اقدام کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔

پاکستانی سفیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے حامی ہیں اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز بیانات خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور یہ بیانات ہندو توا کی انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں بھارت کے کردار سے دنیا بے خبر نہیں۔

Comments

Comments are closed.