امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی مداخلت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کو جوہری جنگ میں تبدیل ہونے سے روک دیا، اور انہوں نے یہ کام ”تجارت“ کے ذریعے کیا۔
مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے پاکستانی قیادت سے اپنی بات چیت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری پاکستان سے بہت شاندار بات چیت ہوئی۔ ہم پاکستان کو نہیں بھول سکتے۔ میں نے پاکستان سے تجارت پر بات کی — وہ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کی شاندار مصنوعات بنانے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ”ہم تجارت کریں گے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے میں خوشی محسوس کریں گے، اور یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ابھی تک بہت محدود ہے۔ ”اوہ… وہ تجارت کرنا چاہیں گے… وہ تجارت کرنا چاہیں گے، وہ ذہین لوگ ہیں اور شاندار مصنوعات بناتے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے۔“
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیائی ملک امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے، اور دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کو انہوں نے اپنی بڑی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔
جوہری جنگ کے امکان پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان بہت قریب تھے۔ “اور میں نے کہا ہم تجارت پر بات کریں گے۔ ہم بہت ساری تجارت کریں گے… اور یہ مت بھولو کہ ایران بھی ہم سے تجارت کرنا چاہتا ہے۔
یہ ایک جوہری جنگ ہونے جا رہی تھی، میرا خیال ہے، یا بہت قریب… اور اب سب خوش ہیں،“ ٹرمپ نے کہا۔ “میں نے تو اپنے لوگوں سے کہا، انہیں فون کرو — فوری طور پر تجارت شروع کرو۔
ٹرمپ نے اس سفارتی کامیابی کو اپنی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی فتح قرار دیا — “ایک ایسی کامیابی جس کا مجھے شاید کبھی کریڈٹ نہ ملے۔ انہوں نے کہا: یہ دونوں بڑی جوہری طاقتیں ہیں اور وہ غصے میں تھیں۔ اگلا مرحلہ شاید… آپ نے دیکھا کہ یہ کہاں جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے مداخلت نہ کی ہوتی تو یہ تنازع خطرناک رخ اختیار کر سکتا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی تھی جس کا مجھے شاید کبھی کریڈٹ نہ ملے۔ یہ صرف چھوٹی طاقتیں نہیں ہیں، یہ بڑی جوہری طاقتیں ہیں، اور وہ غصے میں تھیں۔
پاک بھارت کشیدگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: “اگلا مرحلہ شاید… کیا آپ نے دیکھا یہ کہاں جا رہا تھا؟ ایک دوسرے کا جواب، پھر مزید میزائل، سب کہہ رہے تھے ’اور مضبوط، اور مضبوط‘، یہاں تک کہ اگلا قدم ہوتا، آپ جانتے ہیں نا؟ وہ این والا لفظ۔
























Comments
Comments are closed.