چین نے ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ حل کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک پوسٹ میں کہا کہ چین اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امن و استحکام کو مقدم رکھیں، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اور مسائل کے حل کے لیے پرامن سیاسی راستہ اختیار کریں۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

Comments

200 حروف