BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرضوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

  • آئی ایم ایف پروگرام بالکل درست سمت میں چل رہا ہے، پاکستانی حکام
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی حکومت کے ایک ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہلاکت خیز حملے کے بعد جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت اور پاکستان نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو سیاحوں پر حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں حریفوں کے درمیان تازہ ترین بحران فوجی تصادم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

نئی دہلی نے تین حملہ آوروں کی شناخت ’دہشت گرد‘ کے طور پر کی ہے، جن میں سے دو کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے واقعے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر جانبدار انہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت نے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے اہم معاہدے کو معطل کر دیا ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی حدود بھی بند کر دی ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا جبکہ مارچ میں بھی اسے عالمی ادارے نے موسمیاتی تبدلیوں سے نمٹنے کیلئے 1.3 ارب ڈالر کا قرض دیا تھا۔

آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا پروگرام پاکستان کی 350 ارب ڈالر کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ اس بیل آؤٹ کی بدولت ملک نے دیوالیہ ہونے کے خطرات پر قابو پالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس بارے میں مزید تفصیل نہیں دی گئی۔

آئی ایم ایف اور بھارتی وزارتِ خزانہ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بالکل درست سمت میں جا رہا ہے۔

خرم شہزاد نے روئٹرز کو بتایا کہ حالیہ جائزہ بہت اچھا رہا ہے اور ہم مکمل طور پر درست راستے پر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں موسم بہار کے اجلاسوں کے دوران پاکستانی حکام کی عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ بہت کامیاب ملاقاتیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً 70 ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے لیے بہت زیادہ دلچسپی دیکھی گئی ہے کیونکہ معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توجہ حاصل کی ہے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو کہا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ پاکستان میں موجود حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا سکے۔

مسلم اکثریتی آبادی پر مشتمل مقبوضہ جموں کشمیر و آزاد کشمیر پر دونوں ملکوں بھارت اور پاکستان کی طرف سے دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم دونوں ممالک اس کے کچھ حصوں پر حکومت کررہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.