BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

حالیہ دورہ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیکسٹائل شعبوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی، جس کا نمایاں پہلو تین اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط تھے۔

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) نے بنگلہ دیش گارمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (بی جی ایم ای اے) اور بنگلہ دیش ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (بی ٹی ایم اے) دونوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے بنگلہ دیش نیٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (بی کے ایم ای اے) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

باہمی تجارت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مزید اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ایکسپورٹ پروموشن بیورو (ای پی بی) نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش گارمنٹس بائنگ ہاؤس ایسوسی ایشن (بی جی بی اے) نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔

دورے کے دوران 250 سے زائد مفید کاروباری ملاقاتیں (بی ٹو بی) ہوئیں، جن کے نتیجے میں یارن اور فیبرک کے لیے 25 لاکھ امریکی ڈالر کے تصدیق شدہ آرڈرز حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ، 1 کروڑ ڈالر مالیت کے سیمپل آرڈرز بھی دیے گئے، جن کا حتمی انحصار سیمپلز کی منظوری پر ہے، جو مستقبل میں دوطرفہ تجارت کی نمایاں صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

تعاون کو مزید فروغ دینے کے جذبے کے تحت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز اور بنگلہ دیش ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ٹیکسٹائل وفود کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ اس کامیاب دورے کے دوران شروع کی گئی کاروباری سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ دعوت دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو فروغ دینے اور تجارتی مواقع کو وسعت دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.