لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (کمپنی) نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔
مجموعی بنیادوں پر 9 ماہ کے دوران 92,049 ملین روپے کا خالص کاروبار گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی آپریٹنگ رزلٹ 13,695 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 8 فیصد زیادہ ہے۔
نو ماہ کی مدت میں، 8,910 ملین روپے کا منافع بعد از ٹیکس پچھلے سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ رہا، جبکہ ہولڈنگ کمپنی کے مالکان کے حصص پر آمدنی (ای پی ایس) 96.47 روپے رہی جو پچھلے سال کے اسی دورانیے سے 12 فیصد زیادہ ہے، جو کہ بہتر آپریٹنگ کارکردگی اور کم مالیاتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔
9 ماہ کے دوران پی اے ٹی اور ای پی ایس بالترتیب 8805 ملین روپے اور 95.34 ملین روپے پر مشتمل ہیں جو 11 فیصد زیادہ ہیں۔
نتائج کے اعلان کے بعد ایل سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آصف جوما نے کہا کہ ایل سی آئی کے متنوع پورٹ فولیو اور طویل مدتی وژن نے ہمیں چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنایا ہے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں، ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو قدر کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments
Comments are closed.