BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گزشتہ روز خصوصی اجلاس ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی۔

دوران اجلاس مریم نواز نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ورکرز کو کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرسے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا۔ انہوں نے سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی بہتری اور لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پری اسکریننگ کیلئے ویلنیس سینٹرز کے قیام کا بھی حکم دیا۔

لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بستروں پر مشتمل رحمت العالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رحیم یار خان میں 50 بستروں پر مشتمل سوشل سیکیورٹی ہسپتال بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈز کا رحمت اللعالمینؐ کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ ہواجب کہ رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے لیبر قوانین میں ترامیم کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے ، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے ،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.