BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی سی آئی سی ایل) پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ منصوبوں (جے ویز) کو فروغ دے اور پاکستان میں چینی کمپنیوں کے لیے حمایت میں اضافہ کرے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی سی آئی سی ایل) کی قیادت سے ملاقات کی تاکہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کی جا سکے، جس میں خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اور پاکستان میں موجود چینی کمپنیوں کی برآمدات کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی آئی سی ایل سن بو، منیجنگ ڈائریکٹر حسن رضا اور فنانس ڈویژن اور پی سی آئی سی ایل کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پی سی آئی سی ایل پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتوں کی ترقی اور کاروبار کی منتقلی ترجیحی شعبوں میں شامل ہونگے۔ ایسی صورتحال میں پی سی آئی سی ایل کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہدف مارکیٹ کے بارے میں واضح نقطہ نظر کے ساتھ خود کو دوبارہ معتین کرے اور جوائنٹ وینچرز اور ایس ایم ایز کیلئے مواقع کی نشاندہی، مشاورت اور سرمایہ کاری اور تجارتی بہاؤ کو بڑھانے کیلئے مالیاتی مدد فراہم کرے۔

سن بو اور حسن رضا نے وزیر خزانہ کو پاک چین تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے پی سی آئی سی ایل کی کوششوں سے آگاہ کیا اور تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی آئی سی ایل نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے میں پی سی آئی سی ایل کے کردار کے بارے میں ان کے تبصرے اور خدشات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی معیشت کی خدمت کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.