BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

وزیراعظم شہبازشریف سے معروف برآمد کنندگان کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے صنعتوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی تعریف کی اور اسے صنعتی اور برآمدی شعبے کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔

وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں اور ٹیکس چوروں کو سزا دینے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب برآمدی شعبہ تیز رفتار اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان قابل احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر روایتی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور جی ڈی پی کا تناسب بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، تاجروں اور صنعتکاروں کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ برآمد کنندگان کے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے وفد سے بات چیت کریں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، سلمان احمد اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.