BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

حکومت کاشتکاروں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدے گی،شہباز

کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (PASSCO) کے ذریعے 1.8 ملین( 18لاکھ) میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق وہ ہفتے کے روز لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانا (بوریوں) کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیر اعظم شہباز نے واضح کیا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم خریداری حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں، وزیراعظم نے کاشتکاروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سرکاری محکمے کو فوری طور پر کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل نہیں کرسکا ہے کیونکہ ربیع سیزن 2023-2024 کے لئے 32.2 ملین ٹن کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں گندم کی تخمینہ پیداوار 29.69 ملین ٹن ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (ایم این ایف ایس اینڈ آر) رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے) کے اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی رپورٹ کے مطابق 2023-24 کے لیے زیر کاشت 9.6 ملین ہیکٹر رقبے سے گندم کی پیداوار کا تخمینہ 29.69 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔

صوبائی حکومتوں کے تخمینے کے مطابق 29.6 ملین ٹن گندم کی پیداوار میں سے پنجاب 22.6 ملین ٹن، سندھ 4.4 ملین ٹن، خیبر پختونخوا 1.4 ملین ٹن اور بلوچستان 1.3 ملین ٹن گندم پیدا کرے گا۔

Comments

Comments are closed.