BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

سعودیہ کا 50 رکنی اعلیٰ تجارتی وفد کل پاکستان پہنچے گا

30 کمپنیوں کے عہدیداروں پر مشتمل وفد ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، کان کنی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کا 50 رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بروز اتوار کو پاکستان پہنچے گا۔

آج نیوز کے مطابق تجارتی وفد 30 کمپنیوں کے عہدیداروں پر مشتمل ہوگا جو ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، کان کنی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کرے گا۔

مختلف اقتصادی چیلنجز جیسے کہ بیرونی کھاتوں کا قرضہ اور کم غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیش نظر اسلام آباد نے دو طرفہ شراکت داروں بشمول خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک اوربالخصوص سعودی عرب کے ساتھ اپنی مصروفیت بڑھا دی ہے اور انہیں آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے تجارتی وفد کی اسلام آباد آمد اور شعبوں میں متوقع سرمایہ کاری کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

مزید برآں وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کے مطابق انہیں امید ہے کہ پاکستانی تاجروں اور سعودی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ”رکاوٹوں“ پر قابو پا کر سرمایہ کاری کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع ہے جس پر پہلے سے ہی تبادلہ خیال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سرمایہ کاری کی سطح کو بڑھانے کا ایک اہم امکان ہے جس کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں موجود صلاحیتوں پر پختہ یقین رکھتا ہے اور خاص طور پر اقتصادی ترقی کے حوالے سے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

Comments are closed.