BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی تعاون، نمو اور توانائی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کیا جبکہ اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ڈبلیو ای ایف کا اجلاس 28 سے 29 اپریل کو ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزراء تجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات، سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چینز کی تنظیم نو، پائیدار ترقی اور توانائی کے منظر نامے سے متعلق امور پر ڈبلیوای ایف کی بحث میں حصہ لیں گے۔

فورم میں اعلیٰ سطح کی شرکت سے عالمی صحت کے ڈھانچے سمیت پاکستان کو جامع ترقی، علاقائی تعاون کو زندہ کرنے، ترقی اور توانائی کی کھپت کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنے سے متعلق اپنی ترجیحات پیش کرنے کا بہترین موقع ملے گا

دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز اور ان کا وفد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.