غیرملکی شخصیات کے دورے کے پیش نظر 23 اپریل بروز منگل کو کراچی ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعطیل کا مقصد شہریوں کو کسی بھی قسم کی زحمت سے بچانا ہے۔
کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی دفاتر، تعلیمی ادارے (سرکاری/نجی) منگل کو بند رہیں گے۔ تاہم ہنگامی اور ضروری خدمات ادا کرنے والے اہلکاروں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔























Comments
Comments are closed.