BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگ جو پی ٹی آئی کو توڑنا چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل جسے القادر ٹرسٹ کیس کے نام سے جانا جاتا ہے، کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ بشریٰ بی بی پر الزامات لگارہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بشریٰ بی بی نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ان پر امریکی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگا رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہنے والے ان کی اہلیہ پر یہ الزامات لگا رہے ہیں۔

پارٹی میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل نو سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب انہیں گزشتہ سال اگست میں گرفتار کیا گیا تو پولیس نے ان کے بیڈ روم میں گھس کر ان کا پاسپورٹ اور چیک بک چھین لی جس کے نتیجے میں بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے قیمتی اشیاء منتقل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں اپنا میرے خلاف گواہ بنانے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ ججز، وزیر داخلہ محسن نقوی، نگراں حکومت اور چیف الیکشن کمشنر لندن پلان کا حصہ ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم وہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (ر) کو ڈی نوٹیفائی کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران احتساب عدالت نے ایک اور گواہ کا بیان قلمبند کیا۔

پی ٹی آئی کے وکلا ظہیر عباس اور خالد یوسف چوہدری کے علاوہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل دفاع نے ایک گواہ پر جرح مکمل کی۔ عدالت نے اب تک 12 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور دفاع نے نو گواہوں سے جرح کی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Comments

Comments are closed.